ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارں کے انتخابی ریلیاں اور جلسے رات گئے تک جاری رہیں۔ آج پورا دن امیدواروں نے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں حکران جماعت اور ازاد امیدوار نیک نام کریم کے علاوہ سارے امیدواروں، جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ، تحریک انصاف کے عزیز احمد ، عوامی ورکر پارٹی کے اخون بائی، آزاد امیدوار کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ نے بالائی ہنزہ گلمت سے ریلیاں نکالیں، اور شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے علی آباد، ناصر آباد، تا حید ر آباد اور کریم آباد تک پہنچے۔
اس موقع پر امیدواروں نے مختلف مقامات پر جلسے بھی منعقد کئے گئے جس میں چیف الیکشن کا شکریہ ادا بھی کی جنہوں نے مقرارہ وقت پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کو مکمل کرنے کی احکامات جاری کر دئے۔ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف امیدواروں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ گلگت بلتستان حکومت شفاف طریقے سے انتخابات مکمل کرائی گے اور ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑا رہا ہے حکمرن جماعت کے عہدیدادارن اور گورنر گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو پاوں تلے رونڈتے ہوئے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے کیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز ہنزہ کے عوام سے جھوٹے اعلانات اور وعدے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر چکے ہیں انشاللہ ہنزہ کے عوام ان کے باتوں میں نہیں آئے گے اور حکمران جماعت کے نامزد امیدوار کو سکشت دے کر تاریخ رقم کرینگے جس کو کامیاب کرنے کے لئے کئی بار انتخابات کو ملتوی کیا اور دوسری جانب انتخابی مہم میں سرکاری وسائل تک بھی استعمال کر یا۔انتخابی جلسوں میں پی پی پی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ، عوامی ورکر پارٹی کے اخون بائی، تحریک انصاف کے عزیز جان ، آزاد امیدوار عبیداللہ بیگ ، آمین شیر ، ریحان شاہ ، اعجاز گلگتی، امتیاز گلگتی، دولت کریم، حاجی جان اور دیگر سیاسی نمائندوں نے خطاب کیا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔