سیاست

جس نے بھی پیپلزپارٹی کو چھوڑا وہ اپنی سیاسی موت مرا، پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی نے جس شخص کو 11سال تک صوبائی صدارت کی کرسی پر بیٹھایا اور ان کی خواہش پر جج بنایاگیا اور ریٹائرڈ منٹ کے بعد سنٹرل ایگزیٹیوکمیٹی کا ممبر بنایا گیا اور اتنا عزت دینے کے باوجود کوئی پارٹی چھوڑ کے کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو یہ اس کی سیاسی موت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے سابق صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان جسٹس (ر)سید جعفرشاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیا ہے گمنامی ان کی مقدر بن گئی ہے اور اس کے بعدان کا کوئی سیاسی کردار نہیں رہاہے ۔پیپلزپارٹی کی وجہ سے جن کی پہچان بنی اور عمر کی اس حصہ میں اسی پارٹی کے نظریہ سے زاتی مفادات کے خاطر اختلافات کرنا آنا پرستی اور خود پسندی کی انتہاء ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں وفاقی کی علامت آج بھی پیپلز پارٹی ہے اور اس ملک مستقبل اور امیدیں بھی پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ہیں ،یہ بات جانے والوں کو وقت ہی بتا ئے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button