چلاس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس شلکٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں آگ بھڑک اُٹھی ،سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی،مقامی افراد کی اطلاع پر فائر برگیڈ کا عملہ ایک بوزر کو لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔فائر برگیڈ کی بروقت کارروائی پر مزید گھر محفوظ ہوگئے ،متاثرہ افراد نے سٹیشن فائر آفیسر کے عملہ کی پھرتی اورزمہ دارانہ فرائض کی سر انجام دہی پر فائر برگیڈ کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیشن فائر آفیسر عنایت اللہ نے کہا کہ چلاس اور ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے فائر برگیڈ کا عملہ الرٹ ہے ،عوام کے تعاون سے ضلع بھر میں فائر برگیڈ کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

آپ کی رائے

comments