گلگت سکردو روڑ پر عملی کام کا آغاز، وزیر اعلی گلگت بلتستان 28 ستمبر کو پلوں کا افتتاح کریں گے

گلگت ( پ ر) گلگت سکردو روڈپر عملی طور پر کا م رواں ما ہ کی آخری ہفتہ میں شروع ہو جا ئے گا اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سکر دو روڈ کے اوپر بننے وا لے تمام پلو ں کا با قا عدہ افتتا ح 28ستمبر کو کر ینگے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق 28ستمبر کو سکر دو روڈ کی تعمیر کا با قا عدہ آغاز پلوں کے افتتا ح سے ہو گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہمراہ اس موقع پر ڈا ئر یکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنا ئز یشن ، چیئر مین نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی مو جود ہو نگے ۔یا د رہے کہ سکر دو روڈ کے دیگر حصوں کا ٹینڈ ر بھی جلد کر ایا جا رہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments