کالمز

ابھرتا سورج

وزیر برہان

گلگت بلتستان کی تاریخ گواه ہے که اسی مٹی نے بہت سارے لیڈر پیدا کیے لیکن عہدے کی چمک نے انہیں اس خطہ بے آئین کی آواز بنے سے روکے رکھا.کسی کو عہده دے کر خریدا گیا تو کسی کو پیسے دے کر خاموش کروایا گیا.جب بھی کوئی لیڈز پیدا ھوتا ھے اس کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف حربوں کا سہارا لیا جاتا ہے. لیکن گلگت بلتستان میں ابھی ایک امید کی کرن باقی ھے اور پھلی بار عوام کو ایک حقیقی آواز ملی ھے.جس کے پاس سیاسی بصیرت بھی ھے اور علاقے کا درد بھی گلگت بلتستان کی زمین نے ایک اسے بیٹے کو جنم دیا ھے جس کے پاس اپنی مٹی کے لیے قربان ھو نے کا جزبه بھی ھے اور اپنے حقوق حاصل کرنی کی صلاحیت بھی.اس دلیر قیادت کو امجد حسین کھتے ھیں.اس نوجوان قیادت نے گلگت بلتستان کا مقدمه ھر فورم پر لڑا .

گزشته مہینے وفاق سے کچھ سنیٹرز نے مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ سی پیک اور گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے نشت کی. پیپلزپارٹی کی طرف سے امجد حسین نے عوام کی حقیقی ترجمانی کی. باقی افراد ان کے سامنے جی حضوری میں مصروف نظر آے. لیکن اس مرد خور نے جواں مردی کے ساتھ ثابت کر دیا که یه قوم اپنے حقوق کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔ اور اسی طرح چند دن قبل ھی اس شیر دل نے چین کی سرزمین پر بھی گلگت بلتستان کا مقدمه لڑا. امجد حسین کا وه تاریخی جمله مجھے اب بھی یاد ھے جو انھوں نے ایک محفل میں کہا که اگر میری حکومت آتی ہے تو میں اپنے حقوق کے لیے بلاول سے بھیک نہیں مانگوں گا۔

یه وه مرد ھے جس کے پاس جرات اور تعلیی قابلیت دونوں ھیں.جب تک امجد حسین جیسی قیادت موجود ہے کوئی بیرونی دشمن گلگت بلتستان کا کچھ نهیں بگاڑ سکتی.کچھ علاقے کے دشمن حاسد اس قیادت سے خوف زده ہیں اور رات دن سازشوں میں مصروف عمل ہیں.لیکن تاریخ گواه ہے که ہمیشه حاسدوں کو ناکامی ہی رہی ہے۔

امجد حسین گلگت بلتستان کی افق کا ابھرتا ہوا ستاره ہے۔ امجد حسین کی قیادت میں PPP ایک تناور درخت بن چکی ہے. کچھ لوگوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کی ہے۔ لیکن کسی کی پارٹی کو خیر باد کھنے سے پارٹی کی مقبولیت میں کمی نہیں آے گئ۔ امجد حسین سے عوام سے بڑی امیدیں وابسته ہیں اور امید ہے که وه اپنی دلیرانه آواز کو اسی طرح بلند کرتے رہیں گے۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button