Uncategorized

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے جج جسٹس شہباز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج جسٹس شہباز خان آج شام حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 57 سال کے لگ بھگ تھی۔  بارز اور بینچ میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے جسٹس شہباز خان کا تعلق ضلع گلگت کے علاقے حراموش سے تھا۔

جسٹس شہباز خان مرحوم عدلیہ کا حصہ بننے سے پہلے پامیر ٹائمز کے لئے انگریزی زبان میں متعدد کالمز لکھ چکے تھے۔ اپنے مضامین میں وہ عموماً گلگت بلتستان کے سیاسی مستقبل، آئینی حیثیت، نظام عدل کی بہتری اور وکلا کے حقوق جیسے موضوعات پر بحث کرتے تھے اور دلائل دیتے تھے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے علاقہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے مرحوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button