گلگت بلتستان

آغا ضیا الدین قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم مولوی ندیم گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ)ڈی آئی جی دیامر استور محمد شعیب خرم کی نگرانی اور خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او عبدالصمد،ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرورپر مشتمل ٹیم نے خفیہ اداروں کی اطلاع پرتھانہ گلگت کو مطلوب انتہائی اہم ہائی پروفائل ا شتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم مولوی ندیم ساکن منی مرگ استو رآغا ضیاء الدین قتل کیس میں مطلوب تھا۔اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر 12/2005بجرائم 302/324/109/34PPC RWS6/7ATAکے تحت مقدمات قائم ہیں۔اور ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ملزم عرصہ دراز سے ترک سکونت کر کے قانون سے روپوش تھا۔ پولیس نے ملزم کیی موجودگی کی طلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر گرفتار کر لیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button