گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے آرگنائزر و سابق امیدور قانون ساز اسمبلی عزیز احمد نے کہا ہے کہ میر محل کے علاوہ پورا ہنزہ کہیں ماہ سے اندروں میں ڈوبا ہوا ہے ،ہر آئے رو زحسن آباد پاور ہاوس کاخراب ہونے کا بہانہ بنا کر مرکزی ہنزہ اور ہنزہ شناکی کے تمام گاوں میں بجلی نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن آباد پاور ہاوس کو محکمہ واٹر اینڈ پاور کے اہلکاروں نے اے ٹی ایم مشین بنایا ہوا ہے جس کو آئے رو خراب کا بہانہ بنا کر اور کروڑوں کی بلات بنا کر خزانے کو لوٹ رہے ہیں اور پچھلے ایک عرصہ سے پوری طرح سے عوام کو باقاعدگی سے ایک ہفتہ تک بجلی نہیں ملی ہے جو اس جدید دور میں ہنزہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ایک میگاواٹ کے منصوبے بھی نہیں رکھے گئے، جس کی وجہ سے آج عوام بھگت رہے ہیں اور موجود حکومت التت نالے میں 5سو کلو اٹ کا پاور ہاوس صرف میر محل کے لئے بنارہی ہے اور جس سے صرف غضنفر کے گھر کو بجلی ملے گی ۔
عزیز احمد نے کہا مسگار پاور ہاوس بھی پچھلے 12سالوں سے التوا ء کا شکار ہے اور اس کے لئے لائی گئی پائپ پر زنگ لگنے سے تباہ ہوچکے ہیں جو ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
Jul 03, 2020Comments Off on چترال کا گوس نامی گاوںحکام کی نظروںسے اوجھل، مکین تمام بنیادی سہولیات سے محروم پتھر کے دور میںزندگی گزار رہے ہیں
One thought on “حسن آباد پاور ہاوس کو محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے اے ٹی ایم مشین بنارکھا ہے، عزیز احمد رہنما پاکستان تحریک انصاف”
Usman.Ali
Aziz sb wants to Survive in Newspapers, like peoples part.Picture from Bani Galla surrounding will not make leader, to be leader need to work on ground.
Aziz sb wants to Survive in Newspapers, like peoples part.Picture from Bani Galla surrounding will not make leader, to be leader need to work on ground.