جرائم

عدالت نے غذر کے رہائشی کو داریل میں قتل کرنے والے شخص کو موت کی سزا سنا دی

چلاس(پ،ر)ایڈیشنل سیشن جج چلاس کی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محبوب اللہ کو سزائے موت سنا دی،اورملزم ممتاز ولی کو باعزت بری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محبوب اللہ 2011میں ضلع غذرکا علاقہ بتھریت سے تعلق رکھنے والے گشپورولد کشور نامی شخص کو داریل میں قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، اور3سال تک روپوش رہا تھا۔ تین سال بعد داریل پولیس نے ملزم محبوب اللہ کو گرفتار کرکے جوڈیشل کر دیا۔

26ستمبر2016کو ایڈیشنل سیشن جج چلاس لقمان حکیم نے مقدمہ علت نمبر29/11بجرائم302/34کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محبوب اللہ کو موت کی سزا دے دی، جبکہ ملزم ممتاز کو باعزت بری کر دیا۔اس موقع پر عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button