عوامی مسائل

ضلع استور میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہو گیا

استور( بیورو رپورٹ ) ضلع استور میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی خان نے کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات دینا چاہتی ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی استور میں پاسپورٹ آفس کی افتتاح ہے۔ ضلع کی عوام کے لئے اہم ضرورت تھا جو کہ استوری عوام آج کے بعد اپنا پاسپورٹ استور میں ہی بناینگے انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع استور میں اس وقت تمام ملازمین دفاتروں سے غائب ہیں ملازم اپنا قبلہ درست کریں اور اپنی حاضری کو یقینی بنایں نہیں تو ان کو سید ھا گھر بھیج دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کنزرویٹر ٓٓآفس کو جلد استور شفٹ کیا جائے گا عوامی ایکشن کمیٹی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں گندم تھلچی سے استور کی طرف ہوئے تو دس بندوں کو لیکر چوک میں آہ کر جھوٹی تقریریں کر رہے ہیں اس کے بجائے ہمارئے پاس آہ کر غلط کاموں کی نشادہی کروایں ہم ایکشن لینگے استور کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں جلد 40سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ ایک سال میں ضلع استور کے اندر اربوں روپے کا بجٹ ترقیاتی مد میں خرچ ہو رہا ہے آج سے پہلے اتنا ترقیاتی بجٹ استور میں خرچ ہی نہیں ہواتھا تعمیر و ترقی کے لئے حکومت کا کام نہیں بلکہ اپوزیشن کو بھی یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سب ملکر کر استور کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرینگے۔اس موقعے پر ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گلگت ریجن حاجی حسین محمد نے اپنے محکمے کے حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان کو بریفنگ دیں دیا اس موقعے پر نو منتخب صوبائی وزیرعمران وکیل ،مرکزی امامیہ مسجد استور کے خطیب سید عاشق حسین الحسینی ،ممبر امن کمیٹی استور محمد شفاء اسسٹنٹ کمشنر استور دیگر نے بھی شرکت کئے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button