عوامی مسائل

ایس ڈو او خادم حسین کا ہنزہ سے تبادلہ روکا جائے، مظفر کریم

ہنزہ(اکرام نجمی)کریم آباد یونین کونسل کے سابقہ چیرمین اور مسلم لیگ ہنزہ کے ایک اہم رکن مظفر کریم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات ہنزہ کے ایس ڈی او خادم حسین کا ہنزہ سے تبادلہ افسوسناک ہے موصوف ایک فرض شناس آفیسر ہے اورا اس نے علاقے کے کئی پروجیکٹس پر بہترین کارکردگی دکھایا ہے اور علاقے کی تعمیر ترقی پر خصوصی توجہ دے رہا تھا اور یہ کہ اس فیصلے سے ہنزہ میں جاری منصوبوں کی کارکردگی اور رفتار پر فرق پڑے گا، کیونکہ خادم حسین ذاتی دلچسپی لیکر ان منصوبوں پر کام کروارہا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام کا بھر پور مطالبہ ہے کہ اس آفیسر کو ہنزہ میں ہی رکھا جائے کیونکہ عوام اس کے کارکردگی سے مطمئین ہے اگر محکمہ تعمیرات نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی ہم وزیر تعمیرات اور چیف انجنیئر گلگت بلستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خادم حسین کو ضلع ہنزہ میں ہی تعینات رکھا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button