گلگت بلتستان

یاسین سے تعلق رکھنے والے خاندان کے پانچ افراد گاڑی سمیت دریا میں جاگرے

یاسین (معراج علی عباسی ) گلگت سے رشتہ دار کی شادی میں میں شرکت کے لیے آنے والی بدقسمت گاڑی یاسین مرکہ آر سی سی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ تین بچیاں دریا برد، میاں بیوی کو مقامی جوانوں نے بچا لیا۔ تین سالہ معصوم اریبہ کی لاش جائے حادثہ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر 14 گھنٹے بعد ملی۔ 12سالہ علیشباہ اور 6سالہ آدیاکی تلاش جاری ۔

اندوہناک حادثے کی تفصیلات کے مطابق گلگت سے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے یاسین آنے والے یاسین کے بالائی گاوں ہندور کے رہائشی پنین ولد یوسف پناہ گاڑی میں سوار اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت دریا میں جا گرا۔ حادثہ رات کے دس بجے کے قریب مرکہ آر سی سی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوے پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی نوجوانوں نے تلاش اور بچاو کا کام شروع کردیا، اور پنین اور اس کی بیوی کو دریا سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ بدقسمتی سے حادثے کے وقت گاڑی میں موجود پنین کی تین بیٹیاں جن میں بارہ سالہ علیشاہ ۔چھ سالہ آدیااور تین سالہ معصوم آربیہ شامل ہیں، کو رات بھر تلاش کرنے کے بعد بھی نہیں ڈھونڈا جاسکا۔ تقریباً 14 گھنٹے بعد معصوم اریبہ کی لاش جائے حادثے سے دس کلومیٹر دور فاصلے پر دریا کے کنارے ملی۔ بارہ سالہ علشباہ اور چھ سالہ آدیاکی تلاش جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button