سیاست

ایم کیوایم گلگت بلتستان کے انچارچ امداد جعفری اور دیگر پارٹیوں کے فعال کارکن اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی کیمپ آفس میں ایم کیوایم گلگت بلتستان کے انچارچ امداد جعفری اپنے ساتھیوں سمیت اور پی ٹی آئی خومر کے سرگرم کارکن شیزاز علی ساتھیوں سمیت اور کے آئی یو کے طلبہ وفد نے حیدرعباس نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقعے پر سابق صوبائی وزیرڈاکٹرعلی مد دشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کی پیپلز پارٹی میں پڑھے لکھے نوجونواں کی شمولت خوش آیئد اقدام ہے پیپلز پارٹی اب بھی گلگت بلتستان کی نمایئد جماعت ہے جو کی پڑھے لکھے لیڈوں کے ہاتھوں میں ہے صوبائی صدر کی جانب سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امدادجعفری نے کہا کی پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت میڈیا سیل کی ٹیم اور پارٹی کا رکنوں کا مشکور ہوں نے پیپلز پارٹی میں عزت دی پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کی ضامن ہے پیپلز پارٹی کی قیادت مرکز میں بھی اور گلگت بلتستان میں بھی نوجوان قیادت کے ہاتھوں میں ہے اب گلگت بلتستان کی عوام کی نظریں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کی طرف ہے اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر امجد حسین ایڈوکیٹ کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیزاز علی نے کہا کی پیپلز پارٹی عوامی اور شھیدوں کی جماعت ہے اور صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ کا آغاز کر دیا ہے سی پیک منصوبے میں جس طرح عوام کا موقیف چین میں اور وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کی گلگت بلتستان میں صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہے خطے کے عوام کے ساتھ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے آئی یوکے حیدر نے کہا ہے کی پیپلز پارٹی کا منشور عوامی ہے اور اس پارٹی میں شھیدوں کا خون شامل ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوانوں اور پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے اور گلگت بلتستان کو اب تک صرف پیپلز پارٹی نے ہی حقوق دیئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button