سیاست

ضلع شگر کی کابینہ میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، شیخ ولی شجاعی

شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) علماء و مشائخ ونگ بلتستان کے صدر شیخ ولی شجاعی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی کابینہ میں شگر کی نمائندگی نہ ہونے سے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پارٹی کارکنوں کی کوئی شنوائی نہیں ہورہا۔جس کی وجہ سے پارٹی کارکنان سخت مایوس اور دل برداشتہ ہے۔کارکن ہم سے سوالات کررہے ہیں کہ وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باؤجود لوگوں کی مسائل حل نہیں ہورہا۔ پارٹی کارکنوں کی آواز کو کابینہ اور وزیر اعلی تک پہنچانے کیلئے کوئی نہیں۔ مسلم لیگ (ن) شگر کے ضلعی صدر طاہر شگری ہی واحد شخصیت ہے جو کارکنوں کی دل جوئی کررہے ہیں اور پارٹی کارکنوں کی ہمت بڑھاتے ہیں۔وقت کا تقاضہ اور انصاف کا بھی تقاضہ ہے کہ شگر سے صوبائی کابینہ میں کسی کی موجودگی ہونا چاہئے۔لہذا تمام کارکنان کی وزیر اعلی اور وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ طاہر شگری کو کابینہ میں بطور مشیر لیا جائے تاکہ شگر کی عوام میں پائی جانی والی احساس محرومی کا ازالہ ہوجائے۔کیونکہ طاہر شگری کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ آج شگر میں مسلم لیگ (ن) زندہ ہے تو ان کی ہی مرہون منت ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button