سیاست

عمران خان کا قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں شرکت نہ کرنا ایک بچگانہ حرکت ہے، کاشف علی بونجوی، رہنما پیپلزپارٹی

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر راہنماء کاشف علی بونجوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا اقدام بچہ گانہ ہے۔ اس وقت پاکستان کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور قوم کو اکھٹے ہونے کی اشہد ضرورت ہے ۔ وقت کا تقاضہ نہیں کہ ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بایکاٹ کرے ۔پاکستان پیپلز پارٹی بیشک مسلم لیگ (ن ) کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتی ہے، مگرجہاں کہیں پاکستا ن کے مشترکہ مفادات کی بات آ جائے وہاں پاکستان پیپلز پارٹی صف اول کا کردار ادا کرے گی۔ آج ایک بار پھر پاکستا ن پیپلز پارٹی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو قوم کے وسیع طر مفادات کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ لیکن اس موقعے پر بھی ن لیگ کے آمرانہ سوچ رکھنے والے ارکان نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر قوم کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ن لیگ کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں ہے ، ان کی سوچ آمرانہ ہے ، وہ اپنی سیاست ذندہ رکھنے کے لئے ہر بار ایسی اوچھی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی جس کی بھر پور مزمت کرتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button