جرائم

گاہکوچ پولیس نے ایک شخص کو ایک کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

غذر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترجمان ایس پی غذر کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سٹی پولیس گاہکوچ نے مخبر کی اطلاع پر گاہکوچ بازار میں ناکہ لگاکر یاسراحمد ولدنصرت ولی نامی شخص کو ایک کلو چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔گاہکوچ پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی تفتش کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔عوامی حلقوں کے جانب سے منشیات فروشوں کے اخلاف بھرپور کاروائی کرنے پر اپس پی غذر سلطان فیصل ،ایس ایچ او سٹی تھانہ گاہکوچ افضل اور اس کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے غذر میں منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائی کو تیز کرنے کی مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button