عوامی مسائل

محرم کے دوران مستعدی سے ڈیوٹی دینے پر پولیس افسران اور اہلکار شاباش کے مستحق ہیں، محمد شعیب خرم ڈی آئی جی دیامر

چلاس(بیوروچیف) ڈی آئی جی دیامر استور ریجن محمد شعیب خرم نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے بہتر قیام اور ناخوشگوار واقعات سے بچاؤ میں فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس آفیسران اور اہلکاران کو شاباش دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاران نے دیامر کے داخلی خارجی راستوں میں زبردست چیکنگ اور گشت کے عمل کو موثر طریقے سے سر انجام دیا۔اور گلگت بلتستان میں بغیر شناختی کارڈ کے داخلے اور مشکوک افراد کو حراست میں لیکر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ بعض پولیس اہلکاران نے دیگر اضلاع میں بھی جا کر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھایا ۔جس پر ڈی آئی جی دیامر نے پولیس آفیسران اور جوانوں کی حوصلے اور فرض شناسی کی داد دیتے ہوئے شاباش دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button