عوامی مسائل

"کھرمنگ میں خوراک کے سارے ڈپو خالی ہیں، چار مہینوں سےگندم تقسیم نہیں ہوا”

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کھرمنگ کے ساتھ ناروا سلوک جاری تمام ڈپو جات خالی ہیں کئی کئی علاقوں میں پچھلے 4 مہینوں سے گندم تقسیم نہ کرنا حیران کن ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے زرائع کے مطابق طولتی سمیت کھرمنگ کے بالائی علاقوں میں گندم نہ ہونے کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے جبکہ گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آئی ہوئی ہے حکومت گلگت بلتستان کی بابت سال 2016-17 فوڈ ڈیپارٹمنٹ پالیسی کے مطابق ہر ڈپو کو ماہوار تناسب آبادی کوٹہ مختص ہے جسکی ہر ڈپو کے لئے ماہوار گندم تقسیم ہوتی ہے سول سپلائی ڈپو مہدی آباد بلتستان ریجن کے لئے ماہوار کوٹہ 465 بوری منظور ہے ماہ اگست ستمبر 2016 کا کل کوٹہ 930 بوری گندم میں سے صرف اور صرف 450 بوری پہنچے ہیں جبکہ باقی 560 بوری محکمہ فوڈ سپلائی کے مجاز آفیسر اور متعلقہ ٹھیکیدار کی کوتاہی ہے وجہ سے نہیں پہنچ پائی جس کی وجہ سے محرم الحرام میں نذر و نیاز کے لئے عوام کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ فوڈ صرف کھرمنگ کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاریا ہے جو فی الفور بند ہونا چاہیے انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button