ڈودیشال دیامر سے تین اشتہاری ملزمان گرفتار

چلاس ( کرائم رپوٹر ) ڈی آئی جی دیامر ریجن شعیب خرم کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری آپریشن کے دوران دیامر کے علاقے ڈوڈشال میں ایک کاروائی کے دوران 3 ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیئے گئے ہیں ۔ اشتہاری ملزمان میں شاہ عالم ، بشارت دین اور شیر عالم شامل ہیں ۔ پو لیس ترجمان دیامر کے مطابق دیامر کے علاقے ڈوڈشال میں اے ایس آئی بشیر احمد ،ہیڈ کانسٹیبل محفوظ اللہ و دیگر پو لیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہو ئے دیامر پو لیس کو مطلوب تین ملزمان اشتہاری گرفتار کر کے سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا ہے ۔ پو لیس ترجمان کے مطابق ایک دوسری کاروائی میں مسمی سراج الدین کے قبضے سے ایس ایم جی کلاشنکو ف ،عبد القدیر کے قبضے سے رائفل 7 ایم ایم اور عطاء اللہ سے سی فائیو شارٹ گن برآمد کر کے مذکورہ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیئے گئے ہیں اور ان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments