سیاست

استور میں 22 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنا جہموریت کے منافی ہے، مولانا عبدالسمیع ا

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے نو منتخب چیئر مین و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولا نا عبد السمیع نے کہا ہے کہ استور کے 32افراد کے خلاف انتظا میہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنا جمہوریت کے منا فی قدم ہے۔ جو جماعت اپنے آپ کو جمہوریت کا علمبردار کہلارہی ہے وہ جمہوری نظام کے خلاف کام کر تے ہو ئے عوام پہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ اس پر ہم چپ رہنے والے نہیں ہیں یکم نومبر کو یوم آزادی کا دن بھر پور انداز میں منا یا جا ئے گا اور عوامی مسائل کی بھی نشا ندہی کی جا ئیگی اب تک عوام کے ما بین تفریق ڈال کر ہی حکومت نے اپنے مفادات حا صل کیئے ہیں جلوس عاشورہ کے روز بھی نا خوش گوار واقعے کی ذمہ دار انتظا میہ ہے جو اپنی نا اہلی چھپا نے کے لیئے عوام کو ہراساں کر رہی ہے ساتھ ہی استور میں بھی ایسے اقدامات اٹھا ئے گئے ایک پرامن احتجاج اور اپنے حق مانگنے والوں پہ مقدمات درج کیئے گئے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی استور کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے پھر بھی اس طرح کے اقدامات سے حکومت کا مکروہ چہرہ سامنے آچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو وزراء ہمیں کاغذی جماعتیں کہہ رہے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جس عوام نے ان کو اسمبلی تک پہنچا یا ہے وہی عوام ان کا گھیرا بھی تنگ کر سکتی ہے ان کو تخت سے گرا بھی سکتی ہے عوام کے مینڈیٹ حا صل کر کے عوام کو بھوک ، پیاس ، اور لوڈ شیڈنگ میں رکھ کر خود عیاشی کر نے والوں کا جلد ہی اصل چہرہ بھی سامنے آئے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button