گلگت بلتستان

نوجوان مایوس نہ ہوں، آئینی حقوق کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری ملے گی، وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال

اسلا م آ باد (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو آئینی حقوق کے حو الے سے بہت جلد خو شخبری ملے گی اور آئینی حقوق کے بارے میں بننے وا لی کمیٹی بہت جلد اچھی اور مثبت سفارشات وزیر اعظم کو پیش کر نے جا رہی ہے ۔انہو ں نے اسلا م آ باد میں مشیر خا رجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سے ایک اہم ملاقا ت کی اور اس بات پر زوردیا کہ اس معاملے میں تاخیر کے باعث عوام میں خصوصاً گلگت بلتستان کے نو جوان نسل میں شدید احساس محرومی پیدا ہو رہی ہے ۔عوام کا دیرینہ مطا لبہ رہا ہے کہ اس خطے کو انہوں نے اپنے زور بازو سے آزاد کرا کر پا کستان سے الحاق کیا ہے لہذا اس خطے کو مکمل اور آئینی صوبے کی حیثیت دی جا ئے ۔

ڈا کٹر محمد اقبا ل نے مزید کہا کہ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی بھر پور تر جمانی کر تے ہو ئے سرتاج عزیز کو یہ باور کرا یاکہ سی پیک منصوبے کی اہمیت اور حساس نو عیت کو سامنے رکھتے ہو ئے جلد از جلد گلگت بلتستان میں پھیلی بے چینی کا سدباب کر نے کی ضرورت ہے تاکہ اس منصوبے کے مخالف دشمن ممالک جو نا صرف پا کستان بلکہ چائنہ کی ترقی کے بھی مخا لف ہیں ان کے مذموم مقاصد ہر گز پورے نہ ہو سکیں ۔گلگت بلتستان کی عوام اکنا مک کوریڈور کے منصوبے پر عمل درآ مد سے پیشتر ہی پا کستان کی جا نب سے آئینی حقوق دیئے جا نے کے منتظر ہیں ۔نو جوان مزید تحمل کا مظا ہر ہ نہیں کر سکتے اس لئے وفاق جلد از جلد آئینی حقوق کا معا ملہ حل کر ے ۔پڑھی لکھی نسل میں بڑھتی ہو ئی بے چینی کا ملک دشمن عنا صر فائد ہ اٹھا سکتے ہیں۔

dr-iqbal-02

سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے صو با ئی وزیر تعمیر ڈا کٹر محمد اقبا ل کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملہ پر بہت اہم پیشرفت ہو نے جا رہی ہے اور 24اکتو بر کو ہو نے والی میٹنگ میں سفارشات کو حتمی شکل دیکر وزیراعظم کو یہ سفارشات پیش کر دی جا ئیں گی۔ڈا کٹر محمد اقبا ل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ملاقات میں علا قے کی حساسیت اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے بارے میں تفصیلی گفت شنید ہو ئی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی 80سے 90فیصد عوام گلگت بلتستان کو پا کستان کا مکمل حصہ اور آئینی صوبہ بنانے کیلئے پُر امید ہیں اور چاہتی ہے کہ یہا ں کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھر پور نما ئند گی ملے ۔

ڈا کٹر اقبا ل نے مزید کہا کہ آئینی صو بے کے علا وہ کو ئی اور سیٹ اپ دینے کی صورت میں عوام ما یو سی کا شکار ہو گی اس لئے مسئلے کا پا ئیدا ر اور دیر پا حل نکا لنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس موقع پر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے یقین دہا نی کر ائی کہ ان کو گلگت بلتستان کی عوام کے جذ بات اور امنگوں کا پورا ادارک ہے اور کمیٹی نے سنجیدگی سے اس مسئلے کے حل میں حا ئل رکا وٹوں کے خا تمے اور پیچید گیوں کو ختم کر نے کی کو شش کی ہے ۔کشمیر کی جا نب سے اس معا ملے پر کچھ تحفظات ہیں جو کہ دور کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ڈا کٹر اقبا ل نے سرتاج عزیز کو کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کے تنا زعے کا حل چا ہتی ہے لیکن اس مسئلے کی وجہ سے گلگت بلتستان کو حقوق نہ دینے سے آ پس میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں ۔انہوں نے سرتا ج عزیز اور طارق فاطمی سے کہا کہ پا کستان اور گلگت بلتستان کی عوام کے مفاد میں دیر پا اور مثبت فیصلے کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کشمیر کا ز کو بھی نقصان نہیں پہنچے ۔طارق فاطمی اور سرتاج عزیز نے اس موقع پر پھر یقین دہا نی کرائی کہ وہ بہت اچھی تجا ویز دینے جار ہے ہیں جوکہ خطے کی عوام میں احساس محرومی کا خا تمہ کر نے میں مدد گا ر ثابت ہو گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button