سیاحت

شمشال سے تعلق رکھنے والے بہادر شخص مرزا امان نے ساٹھ کلومیٹر طویل مشکل ترین راستہ ریورس گئیر میں گاڑی چلا کر طے کیا

گوجال (علی احمد) ضلع ہنزہ کے دور افتادہ سرحدی علاقہ شمشال جانے کا سوچ کر بہت سارے لوگوں کو جھرجھری آجاتی ہے، کیونکہ وہاں تک پہنچنے کا راستہ خطرناک گھاٹی سے گزرتے ہوے دریا شمشال کے متوازی چلتا ہے۔

لیکن شمشال سے تعلق رکھنے والے میرزا آمان نے 60 کلومیٹر طویل راستہ پسو تپوپدن نامی مقام سے اپنی گاڑی کو ریورس گئیر میں چلا کر ساڑھے چار گھنٹے کے بعد شمشال گاوں پہنچا دیا ۔

میرزا آمان گزشتہ 11سالوں سے شمشال کے پرخطر اور دشوار گزار راستہ پر گاڑی چلا رہے ہیں۔ بحفاظت یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد شمشال پہنچنے والے مرزا امان کا گاوں کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا، اور جرات اور بہادری پر ان کو داد دی۔

اس موقعے پر مرزا امان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے اجداد کی تکالیف کو یاد رکھتے ہوے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کریں، اور بزرگوں کی دعا لیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب تک شمشال پہنچنے کے لئے کم از کم تین دن درکار ہوتے تھے۔ لیکن اب سفری سہولیات میں کافی بہتری آئی ہے۔ تاہم نوجوانوں کو اپنی مشکلات کو یاد رکھتے ہوے شاندار مستقبل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

mirza-aman-12

mirza-aman-11

mirza-aman-10

mirza-aman-7

mirza-aman-2

شمشال بحفاظت پہنچنے پر مقامی لوگوں نے مرزا امان کا پرتپاک استقبال کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button