جرائم

چائلڈ پروٹیکشن یونٹس چترال کی ٹیم نے بچوں پر تشدد کرنے والے پانج افراد کو گرفتار کروادیا

چترال(بشیر حسین آزاد)چائلڈ پروٹیکشن یونٹس چترال کے ٹیم نے پولیس اسٹیشن بمبوریت کے ذریعے بچوں پر تشدد کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق25اکتوبر 2016کو بدھ کے روز شخاندہ بمبوریت سے تعلق رکھنے والے تین بچے جو سوختنی لکڑی جنگل سے کاٹ کر گاؤں لاکر بیچ کر اپنے گھر والوں کے اخراجات پورے کرتے تھے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ اس دوران اچانک گاؤں کے پانچ افراد جو خود کو ویلفیئر کمیٹی ممبران کا نام دیتے ہیں نے مذکورہ بچوں کو پکڑا اور انہیں ایک گھر کے باتھ روم میں بند کر کے 24 گھنٹوں تک قید رکھا اور ان پر تشدد بھی کیا۔ بچوں کو باتھ روم میں قید رکھنا اور ان پر تشدد کرنا قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی بمبوریت کے ممبر نے اس واقعے کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کو دی تو اُسی وقت ہی چائلڈ پروٹیکشن افسر چترال نے فوراً ایکشن لیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیااور کیس کے حوالے سے تمام رپورٹ اکھٹا کرکے پولیس اسٹیشن بمبوریت کے ذریعے ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010سیکشن 37,38کے تحت ایف آئی اردرج کرکے ملزمان کو 26اکتوبر کو گرفتار کرلیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button