بلاگز

سکسا گاوں میں واٹر سپلائی سکیم کی کامیابی میں مقامی افراد کا اہم کردار

محمدعرفان چھوربٹی

ماونٹین اینڈ گلیشرز پروٹیکشن آرگنائزیشن کے تعاون سےضلع گانچھے کے سکسا گاوں میں پانی کی فراہمی کے لئے جاری پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ پروجیکٹ کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا اور پائپوں کی ترسیل سے لیکر پانی کے ٹینکس کی تعمیر اور پھر پائپوں کو جوڑنے تک کے تمام مراحل میں گاوں کو لوگوں نے عزم و ہمت کی مثال قائم کی۔

siksa-3

عمومی طور این جی اوز کسی بھی فلاحی پرجیکٹ کو مکمل کرنے اور اسکی کامیابی کے لئے مقامی افراد کی دلچسپی اور انکے تعاون کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ماونٹین اینڈ گلیشرز پروٹیکشن آرگنائزیشن نے سکسا گاوں میں ذراعت کے شعبے کو فروغ دینے اور پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے کروبر نامی نالے سے پانی کی فراہمی کے لئے مقامی افراد سے متعدد میٹنگز کئے اور اسی دورن مقامی افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اب تک اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے متعدد پروجیکٹز کو کامیاب بنا چکے ہیں اور وہ ایم جی پی او کی سکسا گاوں میں پانی کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں لہذا گاوں کا ہر فرد اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے اس این جی او کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونگے۔

siksa-5

اس سال کے ابتداء میں پانی کے اس پروجیکٹ کا آغاز کی گیاا تھا اور یہ پروجیکٹ اب ایک سال سے بھی کم عرصہ میں تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی سے نہ صرف زراعت  کو فروغ ملے گابلکہ پینے کے صاف پانی کے مسائل بھی حل ہونگے۔ پروجیکٹ کی کامیابی سے اب گاوں کے ہزاروں ایکڑ آراضی کو زرعی استعمال میں لایا جائے گا جو صدیوں سے بنجر پڑی تھی۔

siksa-9

پروجیکٹ کی کامیابی پر تمام گاوں والے انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں، پانی جب پہلی مرتبہ ٹیسٹ فلو کے لئے کھولا گیا تو گاوں کے تمام افراد مخصوص مقام پر جمع ہوئے اور جانور کاٹ کر دعائیں مانگی ۔

ماونٹین اینڈ گلیشرز پروٹیکشن آرگنائزیشن نامی این جی او علاقہ میں پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی عوام میں شعور بیدار کر رہے ہیں۔

siksa-8

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button