گلگت بلتستان

گلگت بلتستان آئینی حیثیت کے تعین کے لئے کام ہو رہا ہے، جزئیات سے آگاہ نہیں ہوں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (فدا حسین )دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکر یا نے گلگت بلتستان کوقومی اسمبلی اور سنیٹ میں مبصر کا درجہ دینے کی تجویز سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران محمد نفیس ذکریا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اورانہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات بہت پرانی اور وسیع بنیادوں پر ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

جب ان سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی کمیٹی کی طرف گلگت بلتستان کوقومی اسمبلی اور سنیٹ میں مبصر کا درجہ دینے کی تجویز کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں مذکورہ تجویز سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آئینی کے آئینی حیثیت کا تعین کرنے کے حوالے سے سرتاج عزیز سربر اہی میں قائم کمیٹی کام کر رہی ہے۔”تاہم اس کے جزئیات کے حوالے آگاہ نہیں ہوں ”

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر و ترقی کے0 5لاکھ ڈالر امداد دے چکاہے ۔اورپاکستان نے مزید 500میلن ڈالر دینے وعدہ کر رکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button