سیاست

گلگت بلتستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

گلگت (پ ر) وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ایک مقامی روزنامے میں ان سے منسوب خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں کبھی مایوس کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم ایشو کے حوالے سے انہوں نے ایسا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تدبر کے ساتھ معاملات کا بہترین حل نکالنے کے لیئے مذاکرات جاری ہیں اور حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔ وزیر تعمیرات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر سمیت گلگت بلتستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو دیر پاامن کے قیام کے لیے اپنا زمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید کہا کہ امن نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ملک بھر میں ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا واحد زینہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button