چترال

چترال سے متعلق تمام منصوبوں کو فالو اپ دیں گے ،مسائل حل کرکے رہیں گے،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سعید 

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد سعید نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے تمام مسائل قابل توجہ ہیں ۔ اور میں صوبائی حکومت کو ان مسائل سے متعلق پوری تفصیلات سے آگاہ کروں گا ۔ اور ان کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سننا ہماری سرکاری فرائض میں شامل ہے ۔ اور میں پر تپاک استقبال پر چترال کے نمایندگان اور لو گوں کا مشکور ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چترال کے اپنے دورے کے پہلے روز نو تعمیر شدہ ڈی سی پارک کے افتتاح کے موقع پر ایک پر قار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ عثمان گُل ، ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین ، ایم پی ایز سید سردار حسین ، سلیم خان ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ ،ڈی پی او چترال کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی افراد موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تفریح گاہیں بچوں اور بڑوں سب کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ۔لیکن بچوں کی خوشی کا اندازہ شاید ہم نہ کر سکیں ۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے انتہائی مختصر وقت میں اپنی ٹیم کے ساتھ شاندار پارک تعمیر کرکے اہم کرادار ادا کیا ہے ۔ جس کیلئے وہ اور اُن کی ٹیم دادو تحسین کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ چترال سے متعلق تمام منصوبوں کو فالو اپ دیں گے ۔ اور یہ مسائل حل کرکے رہیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے یقین دلایا ۔ کہ وہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت سے بات کرکے اس پارک کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 20کنال پر مشتمل یہ پارک انتظامیہ کے آفیسران اور لیویز کے جوانوں کی دن رات محنت سے تعمیر ہو ا ۔ انہوں کہا کہ پارک کے قریبی فارسٹ ایریا میں مارخور چھوڑے جائیں گے اور پلانٹیشن کی جائے گی ۔ جبکہ گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کے بیس کروڑ روپے سے بونی ، دروش میں گراؤنڈ تعمیر کئے جائیں گے ۔ اور ہسپتالوں کی رینوویشن کی جائے گی ۔

اس موقع پر ایم این اے شہزادہ افتخار ، ایم پی اے سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال کے کاموں کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ وہ بلا امتیاز تمام سیاسی رہنماؤں سے ڈیلنگ کرتے ہیں ۔ اور تخلیقی ذہنیت کے مالک آفیسر ہیں ۔ اور چترال کو ایسے آفیسر کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا منظر پیش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے بھر پور تعاون کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازین چیف سیکرٹری نے تختی کی نقاب کُشائی کرتے ہوئے پارک کا افتتاح کیا ۔ اور پارک کی تیاری میں خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی شاہ ،تحصیلدار جاوید ، صوبیدار میجر لیویز چترال مقبول علی خان و دیگر کو تعریفی سرٹفییکیٹ دیے ۔

قبل ازین چیف سیکرٹری عابد سعید نے گورنمنٹ سنٹینیل ہائی سکول چترال میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے حال ہی میں قائم کئے گئے چترال کرئیر اکیڈمی کا افتتاح کیا ۔ اور اپنے خطاب میں کہا  کہ چترال جیسے علاقے کے طلباء کو انتہائی کم فیس پر اس قسم کی سہولت مہیا کرنا انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس کے بہت دور رس نتانج نکلیں گے ۔ اور چترال کے بچے بچیاں تعلیم کے میدان میں بہت آگے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے نوجوانوں کے پاس بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، اور یہ ادارہ ملکی سطح پر مقابلے کا رجحان پیدا کرے گا ۔ انہوں نے سینٹنیل ہائی سکول کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی سی چترال کو ہدایت کی،کہ اکیڈمی میں نادار طلباء و طالبات کو فیس سے مثتثنی قرار دیا جائے ۔ اور ادارے کو کمرشل بنانے کی بجائے محدود نشستوں پر بہتر تدریس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نادار طلباء و طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے ۔

ا یم پی اے سردار حسین نے چیف سیکرٹری کا چترال آمد پر شکریہ ادا کیا اور سکول کے مسائل سے متعلق اُنہیں آگاہ کیا ۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button