سیاست

معاشرتی بقاء اور تر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے، اقبال حسن وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو مسا ئل سے نکالنے کیلئے صو با ئی حکو مت عملی اقد ما ت اٹھا رہی ہے ،معاشرتی بقاء اور تر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے سرکاری محکموں کے آفیسران کرپشن کے خا تمے کیلئے حکو متی کو ششوں کو کا میا بی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلا حتیں بروئے کا ر لا ئیں ۔ دنیا میں وہی قو میں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں آج کے دورمیں کو ئی ملک اور معاشرہ حصو ل تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتانو جوا ن نسل صلا حیتوں سے ما لا ما ل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صو بائی حکو مت عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کیلئے سنجید گی سے اقدامات اٹھا رہی ہے عوا م کے تمام تر مسائل سے واقف ہیں۔ تما م کا بینہ اپنی ذمہ داریو ں کو خو ش اسلو بی اور احسن طریقے سے سر انجا م دے رہی ہیں۔ تمام وزراء وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی قیا دت میں خطے میں امن اور خوشحا لی کا دور لا ئیں گے، صوبا ئی حکو مت عوام کی فلا ح و بہود کیلئے کا م کررہی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ صوبا ئی وزراء خطے کے وسیع تر مفاد کیلئے باہمی مشاورت سے کا م کررہے ہیں تاکہ عوام کو انکیدہلیزپر سہو لیا ت میسرہو ۔ گلگت بلتستان میں لو ڈ شیڈنگ کی صو رتحا ل ما ضی کی نسبت بہتر ہے،پرُ امن تر قی یا فتہ اور خو شحا ل گلگت بلتستان ہم سب کی منزل ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ معاشر ے کو برا ئیو ں سے بچا نے کیلئے نو جوان اہم کردار ادا کریں۔ صوبائی حکومت عوام کو صحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبو ں میں بہتری کیلئے اقدا ما ت کررہی ہے ۔ تعلیم اورصحت سمیت بنیا دی سہو لیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پرُ عزم ہیں اور اس ضمن میں با لخصو ص پسما ند گی اور کمزور طبقات پر توجہ مر کوز کی جا رہی ہے کیو نکہ صحت مند قوم ہی صحت مند معاشر ہ تشکیل دیسکتی ہے۔صو با ئی حکومت کی بہترین پا لیسیز کی وجہ سے خطہ پہلے کی نسبت زیا دہ مستحکم اور خو شحا ل ثا بت ہو رہا ہے،مفا د عامہ کے بڑ ے منصو بو ں کی تکمیل سے سہو لیا ت میسر آ ئینگی صحت کے شعبے میں کا فی بہتر ی آ رہی ہے۔ صو با ئی حکومت کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے تمام شعبہ ہا ئے زندگی میں واضح بہتری اور استحکام دیکھا جا سکتا ہے۔حکو مت گلگت بلتستان تعلیمی ترقی پر خصو صی دلچسپی اور جذ بے کے تحت کا م کررہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں تعمیرا تی کا مو ں کا جا ل بچھا دینگے ۔ پا ک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے تجا رتی اور معاشی سر گرمیوں میں اضا فہ ہو گا اور سیا حت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔ صو با ئی حکو مت نے ایسی منصوبہ بندی شروع کی ہے جسکے تحت عوام کے مسائل مستقل بنیا دوں پر حل ہو نے کیساتھ ساتھ خوشحا لی کے نئے دور کا آ غا ز ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button