جرائم

العباس مارکیٹ گلگت میں دکان جل گیا، 14 لاکھ کا مال خاکستر، آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، مالک کا الزام

گلگت( سٹاف رپورٹر )العباس مارکیٹ شہید ملت روڈ میں واقع کباڈ دوکان آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر، لاکھوں روپے مالیت کے کمبل، رضائیاں اور دیگر سامان جل کر راگ ہوگئے۔ مالک دوکان نے سٹی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کرادی ، تفصیلات کے مطابق العبا س مارکیٹ شہید ملت روڈ پر واقع محمد حسن نامی دوکان دار کی کباڈ دوکان میں رات گئی اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی اطلاع پر فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

دوکان مالک محمد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوکان میں آگ لگی نہیں کسی نے لگایا ہے، آگ لگنے کے باعث رضائیاں، کمبل، اور دیگر کباڈ کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے ہیں جن کی مالیت 14لاکھ سے زائد ہے، آگ جان بوجھ کر لگایا گیا ہے اسی لئے میں تھانے میں درخواست دے دی ہے، لہذا فوری طور پر کاروائی کرکے ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے ایس ایس پی گلگت ، ڈی سی گلگت اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے ازالہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button