سیاست

موجودہ حکومت نے اب تک کوئی کام نہیں کیا، پیپلز پارٹی دور کے سکیموں سے عوام کو بہلایا جا رہا ہے، حاجی فدا اللہ خان

چلاس(مجیب الرحمان)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے صدر حاجی فداء اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک کوئی عملی کام نہیں کر سکی ہے۔مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہیں پیپلز پارٹی کے دور کی سکیموں سے عوام کو بہلایا جا رہا ہے۔کہیں بھی کوئی ایسا کام نظر نہیں آ رہا جس سے حکومتی کارکردگی ظاہر ہو۔آنے والے الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے ضرور بدلہ لیں گے۔گلگت بلتستان میں اگر کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے تو وہ پی پی پی کے دور میں ہی ہوا ہے۔زبانی نعروں اور دعووں سے حکومتیں نہیں بنتی ہیں۔چلاس شہر دیامر کا چہرہ ہے باب چلاس سے ریسٹ ہاؤس تک سڑک کی حالت زار دیکھ کر سر شرم سے جھکتا ہے۔ہم نے اپنے دور میں تاریخی سکیمیں دیں انکو اگر بعد والی حکومت پایہ تکمیل تک پہنچاتی تو عوامی مسائل کا فی حد تک کم ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامر پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی بھر پور حمایت سے ایکبار پھر عوامی خدمت کے لئے بر سر اقتدار آئے گی۔عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی پیپلز پارٹی کو ووٹ دینگے۔قائدین نے عوامی خدمت کے لئے صدارتی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بھر پور کوششیں کی جائینگی۔اور کارکنوں کی نگرانی کر کے گلی محلہ کی سطح پر شہید بھٹو کے وژن اور نظرئیے کو پھیلایا جائے گا۔پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ وہ اقتدار میں ہو یا نہ ہو ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کرتی چلی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیلی تنظیموں کی تنظیم سازی پارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی کی جائے گی۔پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے صدارتی ذمہ داریاں سونپنے پر مرکزی اور صوبائی قائدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button