سیاست

گزشتہ سال کی اے ڈی پی آج تک میچور نہیں ہواہے، راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی)ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب نے موڈوری سوشل ویلفیرآرگنائزیشن کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی یہ حالت زار یہ ہے کہ گزشتہ سال کی اے ڈی پی آج تک میچور نہیں ہوا ۔ وزیراعلی گلگت بلتستان کے حکم پر گزشتہ سال ایفاد پراجیکٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کا فزبیلٹی بناکرجمع کیا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ کام تو درکنار آج تک ایفاد کا کوئی دفتر گلگت میں قائم نہیں ہوسکا۔ایفاد پراجیکٹ کے جانب سے گلگت بلتستان کے لیے مختص 12ارب روپے گزشتہ ایک سال سے ایفاد کے اکاونٹ میں پڑا ہے ۔ یاسین جیسے چھوٹے تحصیل میں گزشتہ چندسالوں کے دوران 6کروڑ کا میگا کرپشن گیا گیا مگر کسی نے خبرتک نہیں لیا۔گلگت بلتستان میں موجود کرپشن کو ختم کرنے اور ترقیاتی کاموں کو معیاری اور مناسب بجٹ کے اندار مکمل کرنے کے لیے اے کے آر ایس پی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طریقہ کار کو اپنا نا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج بھی وہی قانون رائج ہے جو انگریزوں نے امیروں کو بچانے اور غیربیوں کو دبانے کے لیے بنایا گیا تھا ۔علاقے میں امن اماں کو برقرار رکھنے اور منشیات کی روک تھام کے لے یاسین مرکہ آر سی سی پل پر لیوی چیک پوسٹ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرئے میں موجود برائیوں کو ختم کرنے کے لیے صرف پولیس کی جانب سے دیکھنے کے بجائے خود کو کردار ادا کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ موڈوری سوشل ویلفیرایک اہم فلاحی ادارہ ہے ۔آرگنائزیشن نے جس طرح یاسین میں عوامی فلاح و بہود کے لے کام کیا ہے یہ نہ صرف خراج تحسین کے مستحق ہے بلکہ دیگر ویلفیرآرگنائزیشن کے لیے مشعل راہ ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پاک نیوی ریٹائرڈ کرنل بلبل نیاب شاہ نے کہا کہ موڈوری سوشل ویلفیرنہ صرف علاقے میں فلاحی کام کررہا ہے بلکہ علاقے میں قائم امن اور اتحاد کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار اداکررہا ہے ۔جس پر ہم مودوری سوشل ویلفیرکے مشکور ہے ۔انہوں نے کہا کہ موڈری جنگ میں یاسین کے بہادر عوام کو شکست اس لیے ہوا کہ قوم یاسین راجہ گوہرامان کے بعد اپس کے اتحاد کو قائم نہ رکھ سکیں ۔اگرہم میں اتحاد برقرار رہا تو آج بھی ہم ہی بہادر قوم ہے جو پاکستان کے انچ انچ زمین کی حفاظت کرتے ہوئے نشان حیدر لیا ہے ۔ہم نے پاکستان کے لیے خون بہایا ہے اور اپنے خون کا ااخری قطرہ بھی بہانے کے لیے تیار ہے ۔پاکستان ہمارا ملک ہے پاکستان ہے تو ہم ہے پاکستان کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہے ائندبھی دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button