عوامی مسائل

سازش کے تحت انتظامیہ کی ناک کے نیچے علاقے میں منشیات پھیلائے گئے، نواز ناجی

غذر(فیروز خان) غذر کے انتہائی بالائی وادی ایمت میں اسماعیلی لوکل کونسل اور یوتھ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منشیات کے روک تھام اور تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا جبکہصدر محفل ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی تھے۔تقریب میں ہزارروں کی تعداد میں لوگوں کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی شخصیات سیمت گلگت بلتستان کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر منتظمین کی جانب سے نامساعد حالات میں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے والدین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا کہ اشکومن با الخصوص ایمت کسی دور میں منشیات کے حوالے سے کافی متاثر ہوا تھا جب تک یہ علاقہ متاثر تھا یہاں انتظامیہ بھی موجود تھی لیکن باوجود اس کے منشیات پر قابو نہیں پایا گیااور ایک سازش کے تحت ہیاں کے لوگوں کو افیون اور دیگر منشیات کا عادی بنا دیا گیا لیکن خوشی اس بات پر ہے کہ آج کے نوجوانوں نے اس لعنت پر قابو پانے کے لئے اپنی مدد آپ کوشش کی اور کسی حد تک اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اب اگر اس علاقے میں کسی نے منشیات پھیلانے کی کوشش کی تو بڑے فسادات ہونگے۔اس کے لئے پولیس میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک اشکومن میں ترقی نہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ یہ علاقہ لمبے عرصے تک دنیا سے کٹا رہا ۔لیکن جب سڑکیں بن گئی تو علاقے میں ترقی کے ساتھ ساتھ منشیات اور ہتھیاربھی پہنچنا شروع ہوگئی۔اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم ترقی کی بجائے دوسروں کی نقل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اشکومن کی قوم ایک طاقت ور قوم ہے یہاں کی قوم منگول جیسی دنیا کی بڑی قوموں میں سے ایک ہے۔ہمیں اپنی زندگی میں تبدیلی لانے اور ایک تگڑی قوم پھر سے بننے کی ضرورت ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں چند مذہبی ٹھیکیدار یہاں کے کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مذہب کے ان ٹھیکیداروں کو کلچر سے خوف ہے۔کلچر دین فطرت ہے مذہب کلچر کا حصہ نہیں بلکہ کلچر مذہب کا حصہ ہے ہمیں دین فطرت کے تحت چلنا ہوگا۔جو ہمارے کلچر کو ختم کرنا چاہتا ہے وہ ہمارا شناخت مٹانے کی کوشش کرتا ہے گلگت بلتستان کے صحافی اور فنکار لائق تحسین ہیں جواس کلچر کو بچانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے نمائندے کی حیثیت سے اس علاقے کی ترقی میری ذمہ داری ہے اس حوالے سے مجاور پل اور بدصوت پل کو بہت جلد ہر صورت تعمیر کروائینگے۔انہوں نے مذید کہا کہ ایک مخصوص طبقہ سازش کے تحت ترقیاتی کاموں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے یہ وہ طبقہ ہے جو پاکستان میں نواز شریف کو اور گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمن کو ترقیاتی کاموں سے روک رہا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا کہ ایمت کے عوام کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا یہاں کے مسائل کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہو یا صحت کی بنیادی سہولیات اپنا حق چھینے کے لئے عوام کو سامنے آنا ہوگا۔عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگرچہ ان علاقوں پر توجہ دینے کے حوالے سے کچھ وقت لگا اس کی اصل وجہ سابقہ حکومت کے کتاہیوں کو دور کرنا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر محمد شادم خیل نے کہا کہ اشکومن میں منشیات پھیلانے میں ریاستی اداروں کا بھر پور کردار رہاہے ۔لیکن علاقے کے نوجوانوں نے منشیات کی لعنت پر قابو پا لیا جو لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بے شمار مراعات لے کر جو کام ریاستی اداروں کو کرنا چاہئے تھا وہ یہاں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے سالانہ 12 کروڑ روپے منشیات خریدنے کے مد میں چلے جاتے تھے جن سے اعلیٰ سرکاری حکام نے اپنی جیبیں بھر دی

۔تقریب میں میوزیکل شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button