سیاست

اپوزیشن لیڈر اپنی اوقات میں رہے، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر مت پھینکیں، فیض اللہ فراق

گلگت(پ ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن لیڈر اپنی اوقات میں رہے۔ شیشے کی گھر میں بیٹھ کر پتھر مت پھینکیں ،ورنہ جب پتھر ہم پھینکیں گے سارے شیشے ٹوٹ جائیں گے۔میری ذات کے حوالے سے الزامات کا ثبوت لیکر آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈراخباری بیانات کی بجائے تھک نیاٹ،بونر اور گوہرآباد کے مسائل کے حل کرنے میں کردار ادا کریں ،تھک نیاٹ کے عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،جبکہ اپوزیشن لیڈرگزشتہ 20 سالوں سے علاقے کی تعمیر و ترقی پر کام کرنے کی بجائے لڑاو اورحکومت کرو پالیسی پر گامزن ہے۔نام نہاد اپوزیشن لیڈرکو اب معلوم ہونا چاہے کہ لڑاو اور حکومت کرو والی پالیسی کا زمانہ چلا گیا ہے،اب لوگ اپنی اچھائی اور برائی کو خوب جانتے ہیں ۔لوگوں کو اب تعلیم ،ترقی اور صحت کے بہترین سہولیات چاہے،عوام علاقے کو بدلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ،لوگ لڑ جھگڑنے کی بجائے بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر الزامات کی سیاست کے بجائے اجتماعی ترقی اور امن کی بات کریں ،ورنہ منہ میں زبان ہم بھی رکھتے ہیں ،اور جب بولیں گے تو اپوزیشن لیڈر کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملی گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button