گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علیخان کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار، لواحقین سے تعزیت

گلگت(پ ر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پی آئی اے کے مسافر بردار طیارہ جو کہ چترال سے اسلام آباد جارہی تھی کے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے اور اس سانحہ میں 40سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ا س سانحہ کو پاکستان کا ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم سانحہ میں جان بحق مسافروں کے اہلخانہ اور پسماندگان کے دکھ اور غم میں گلگت بلتستان کے عوام برابر کے شریک ہیں انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی تلقین کی ہے۔

ایک اور بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن نے چترال سے اسلام آباد جانے والے ATR-42طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر سوگواری کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جان بحق ہونے معروف نعت خواں جنید جمشید اور دیگر افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button