چلاس(بیورورپورٹ)سپلائی کور ایشو پر حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں فوری طور پر عدالتی کمیشن تشکیل دے کر سیکنڈل کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔حکومت مختلف اداروں کے ذریعے دباؤ ڈال کر خبر بریک کرنے والے صحافی کو حقائق چھپانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔جس سے واضح ہوتا ہے دال میں کالا ضرور ہے۔سپلائی کور سے گلگت بلتستان کی غیور قوم کی توہین اور تذلیل ہوئی ہے۔جو ناقابل برداشت ہے ایشو پر خاموش نہیں رہینگے۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے ڈپٹی کنوینر شاہ ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس شرمناک سکینڈل پر ملوث کابینہ اراکین اور بیوروکریسی کے آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہیے تھی۔انکو عہدوں سے الگ کر کے شفاف تحقیقات کر کے حقائق سے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔مگر ایشو کو دبانے اور اس پر مٹی ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت خود اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہے۔چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان ایشو پر از خود نوٹس لیں اور ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دیں۔
Sep 03, 2020Comments Off on پیپلز پارٹی کے انجینئر اسماعیل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا، گورنر ناکام
2 thoughts on “لڑکیاں سپلائی کرنے کے الزام پر خاموش نہیں رہیں گے، حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے، شاہ ناصر رہنما تحریک انصاف”
Usman.Ali
Innocent students females of Gilgit Baltistan have been defamed, and political point scoring PTI and PeePee pee giving this fake news a publicity, shame on them.
Innocent students females of Gilgit Baltistan have been defamed, and political point scoring PTI and PeePee pee giving this fake news a publicity, shame on them.
why PTI not going to the court?