لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ بجلی گھر تعمیر کئے جائیں، عمائدین گھانچھے

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی ) حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے ضلع کھرمنگ میں زیادہ سے زیادہ بجلی گھر تعمیر کرائے کیو نکہ ضلع کھرمنگ کے ہر نالے میں پانی کا بہاو سب سے زیادہ ہے یہ بات ضلع کھرمنگ کے سرکردہ اور عمائدین کی ایک وفد جن میں وزیر نثار حسین ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر علی محمد، حاجی حمید اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ گلگت بلتستان کا واحد ضلع ہے جس میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے چند سال قبل سکردو شنگریلا میں پاور (انرجی) کے حوالے سے منعقدہ مختلف سفیروں کے کانفرنس میں یہ بریفنگ دی گئی کہ کھرمنگ میں پانی کی ہیڈ سب سے زیادہ ہے تاہم ابھی تک اس پر غور وخوص نہیں ہوا جبکہ وفاقی حکومت اس وقت آئل اور کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے پر غور کر رہے ہیں جو کہ سب سے زیادہ مہنگا ہے اگر یہی رقم گلگت بلتستان میں پن بجلی پیدا کرنے میں لگایا جائے تو دوگنا بجلی پیدا کیا جا سکتا ہے جو کہ سب سے کم ریٹ پر میسرہو گا انہوں نے مزید کہا کہاگر صوبائی حکومت کی ترجیحات رہا تو گلگت بلتستان میں روندو بونجی ڈیم پر 7500میگا ووٹ، تونگوس2500میگا ووٹ،یولبو2200میگا ووٹ اور غاسنگ 2000میگا ووٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس پر بہت جلد عملدآند کیا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments