سیاست

گلگت بلتستان میں اپوزیشن کو ہمنوا بنانے کے لئے ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیروں کے آمرانہ سوچ عوام کے سامنے کھل رہی ہیں ،اپوزیشن کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھنا کس قانون میں نہیں ہے ۔منگل کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھنے والاہر ممبرعوام کا نمائندہ ہوتا ہے اور کسی بھی وزیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ترقیاتی بجٹ کو اپوزیشن کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے انہیں اپنی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے اور اپنے ہر غلط فیصلہ کے سپورٹ کرنے اور ہر غلط بات پہ ہم نواح بنانے کے لئے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی کی ہے لیکن فنڈز کے معاملے میں ہماری حکومت نے اپوزیشن سمیت خواتین اور ٹیکنوکریٹس کو بھی برابر فنڈز دیئے ہیں جو جمہوری روایات تھی ،لیکن ن لیگ نے اقتدار میں آتے ہی جاری سیکیموں پہ پابندی لگا کر آمریت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے اور انہوں نے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی فنڈزپہ بھی کٹ لگا دیا اوراب اپوزینش کو فنڈز نہ دینے کی بات کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں کیوں کہ جس طرح کے ووٹ سے حکومتی نمائندے ممبر بنے ہیں اس طرح سے اپوزیشن بھی عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں۔ترقیاتی بجٹ پی ان کی بھی انتا حق ہے جتنا حکومتی اراکین کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن والوں کا امتحان ہے کہ وہ کیسے اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور عوام نمائندگی کرنے کا ثبوت دیتے ہیں۔سعدیہ دانش نے کہا کہ ایسی پارٹی اور حکومت سے یا خیر کی توقع کی جاسکتی ہے جس نے اپنی ہی پارٹی کی خواتین ممبران اور ٹیکنوکریٹس کو ترقیاتی بجٹ سے محروم رکھنے اور وہ لوگ بھی بجائے عوامی نمائندگی کرنے کے اپنی پارٹی کی وفاداری میں خاموش بیٹھے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button