عوامی مسائل

گوجال، بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام بپھر گئے، شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) گوجال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سینکڑوں مظاہرین نے شاہراہ قراقرم بند کر کے احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آ چکے ہیں گھریلو زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے تنگ آمد بجنگ آمد کے تحت سڑکوں پر نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ 1987 ء سے اب تک خیبر میں قائم پاور ہاؤس کا ٹر بائن کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ہے جبکہ آبادی میں دس گنا اضافہ ہو چکا ہے صارفین کی تعدا د بڑھنے اور بجلی گھر کی پیدا واری صلاحیت اپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران دن بدن بڑھ رہاہے ۔ جس باعث گوجال میں عوام لوڈ شیڈنگ کی ازیت کا شکار ہیں مظاہرین نے کہا کہ گورنر سمیت ایک گھر کے دو ممبران اسمبلی میں ہونے کے باؤجود ان کے حلقے کا تحصیل گوجال مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ جبکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل سے مکمل طور پر بے خبر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خبیر پاور ہاؤس کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے تاکہ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے ۔ گوجال میں احتجاجی مظاہرے کے باعث شاہراہ قراقرم پر تین گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی اور سوست سے گلگت اور گلگت سے سو ست آنے اور جانے والی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔ ڈی ایس پی سید جان نے کامیاب مذکرات کر کے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button