چترال
آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے بننے والے شندور یوٹیلیٹی کمپنی نے بجلی فراہمی شروع کردی


اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) نے یہ پروجیکٹ ورلڈ بنک، سویس گورنمنٹ اور مختلیف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیون کے تعاون سے مکمل کر لیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ کے صارفین کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرایا گیا ہے جو کو پاکستان کی تاریخ میں پہلا پری پیڈ میٹرسسٹم ہوگا۔ ذرایع کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پری پیڈ میٹر کے لیے اجازت نامہ تاخیر کا شکار ہے امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے منظوری مل جایے گی۔
علاقے کے عوام، شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے صدر نگاہ بن شاہ ، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر منظور علی شاہ، جنرل سیکریٹری حاصل مراد، شراف الدین، پونار خان (چیرمین وی۔سی) محمد شریف خان، حاظر جان، عدیر احمد خان، جماعت خان، میر نیاب خان، شیر اعظم خان، محمد قیوم شاہ (سابق ناظم)، مس خان اور دیگر علاقے کے عوام نے آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش ادا کرتے ہوے اس پروجیکٹ کو علاقے کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگون نے کمپنی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر اور تمام لیڈران کو جنکی بھرپور محنت سے یہ کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے کو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کی۔