عوامی مسائلکوہستان

کوہستان میں دن دیہاڑے شاہراہ قراقرم کے اطراف میں بلاسٹنگ اور ملبہ گرانے سے مسافر پریشان

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، داسو ڈیم سے متاثر ہونے والی بین الاقوامی شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے اذیت میں مبتلاء ہیں ۔تین مقامات پر کنٹریکٹر کی جانب سے دن دیہاڑے بلاسٹنگ اور ملبہ گرانے سے کئی گھنٹے روڈ بلاک سے مسافر رل گئے ۔ مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مرکزی مقام داسو سے چند کلومیٹر فاصلے پر زیر تعمیر داسو ڈیم سے متاثرہونے والی شاہراہ قراقرم پر بین الاقوامی قوائد و ضوبط کے برعکس کام جاری ہے ۔چائنہ کمپنی (CCECC)چائنا سول انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی واپڈا اور کنسلٹنٹ کے ساتھ طے شدہ معاہدے سے بھی منحرف ہے اور اپنی آسانی کے خاطر کئی گھنٹے بین الاقوامی شاہراہ بلاک کرکے کام کررہی ہے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں ملبہ دریائے آباسین میں گرایا جارہاہے جس ماحولیاتی آلودگی اور زمینی کٹاو سمیت قریبی آبادی گرد سے شدید متاثر ہورہی ہے ۔ داسو ہائیڈرو کنسلٹنٹ کے ایک ذمہ دار کے مطابق کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے ہے کہ وہ ملبے کو ڈمپنگ ایریا میں گرائے گی مگر وہ ایسا نہیں کررہے ۔ دوسری جانب بائی پاسز پر جاری بلاسٹنگ اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ شاہراہ پر گرایا جارہاہے جس سے مسافروں کو تکلیف ہے جس کا اذالہ ضروری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button