سیاست

پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، سابق وزیر نصیر خان

اسلام آباد ( رشید ارشد)مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلے نوکریوں کی بندر بانٹ اور کرپشن کی کہانیاں عام تھیں اب گلگت بلتستان کی رہی سہی عزت خاک میں ملانے کیلئے سیکس سکینڈل آگئے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیرتعمیرات اور پیپلز پارٹی کے رہنما نصیر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکوں اور بندر بانٹ کے بعد اب گلگت بلتستان کی عزت خاک میں ملانے کیلئے سیکس سکنڈل آگئے ،بحیثیت قوم ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں اس قسم کے سکینڈل سامنے آئے ستم یہ کہ ایسے کرداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کو تحفظ دیا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والوں کو اب اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے ،گلگت بلتستان میں اس وقت حکومت صرف ایک ہی کام بہت تیزی سے کر رہی ہے وہ کام ہے ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندر بانٹ ،میرٹ میر ٹ کی رٹ لگانے والوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دی ہیں اب گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت سیکس سکینڈل میں ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی کراور کرپشن کے دروازے بند کرے نہیں تو عوام کی حمایت سے حکوت کی بینڈ بجائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button