عوامی مسائل

مسگر پاور پراجیکٹ کے ذمہ داروں نے جولائی میں کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کی تھی، چئیر پرسن قائمہ کمیٹی عتیقہ غضنفر

گلگت ( پ ر) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے ورکس ،واٹر اینڈ پاور،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ رانی عتیقہ غضنفر کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔اجلاس کے دوران رانی عتیقہ غضنفر نے ممبران اسمبلی سے تاکید کہ اپنے اپنے حلقوں کے ADPs جلد از جلد جمع کرائیں اور متعلقہ محکموں کو حکامات جاری کیں کہ منظور شدہ منصوبوں کے PC-1جلد از جلد تیار کریں تاکہ عوامی مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔

چیئر پرسن قائمہ کمیٹی رانی عتیقہ غضنفر نے حلقہ 1 گلگت میں واٹر سپلائی منصوبے کا بننے میں تاخیر پر متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کے بنیادی ضروریات فوری مہیا کیا جاسکے ۔رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر کرنے والے محکموں کے ذمہ داروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ مختلف منصوبے تاخیر کا شکار نہ ہوں ۔کسی بھی حکومت کو بہترین طریقے سے چلانے کے لیئے سزا و جزا کا نظام ہونا لازمی ہے جس طرح چائنا کے حکومت میں سزا اور جزا کا نظام ہے جس کی وجہ سے ملک کامیابی سے ہمکنار ہے ۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے ورکس ،واٹر اینڈ پاور،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ قانون بنانا اور اپنے حلقوں میں مختلف منصوبوں کی نشاندہی کرنا اور ان کو ADPsمیں شامل کرنا ممبران اسمبلی کا کام ہے اور ان پر عملدر آمد کرنا متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کاکام ہے ۔

رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ ہنزہ مسگار پاور پروجیکٹ ، مسگار روڑ اور چپورسن روڑ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے ۔مسگار پاور پروجیکٹ کے ذمہ داروں نے جولائی 2016 ؁ء تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے ۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیئے متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران جلد اقدامات اٹھائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button