عوامی مسائل

چلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری، چلاس تھک فیز ون کی مشینری خراب پڑی ہے، حکام خاموش تماشائی

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہ ہوسکا گزشتہ کئی ماہ سے شہر اور اس کے گرد و نواح میں غیر اعلانیہ بجلی کی انکھ مچولی سے صارفین دلبرداشتہ ہوگئے ہیں ۔محکمہ برقیات کے حکام خاموش تماشائی بن بیٹھے۔

ان خیالات کا اظہاردیامر دیامر کے عوامی وسماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چلاس تھک فیز ۱ کی مشنری خراب پڑی ہے،تھرمل جنریٹر میں بار بار تکنییکی خرابیوں کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ۔محکمہ برقیات کے حکام شہر میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات بااثر ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ،جبکہ غریب ملازمین سے ڈیوٹی لی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں ،تاکہ شہرمیں بجلی کی کمی پورا ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button