سیاست

گلگت بلتستان حکومت عوامی امنگی کی ترجمانی کر رہی ہے، ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام کی حکو مت قائم ہے جو عوامی امنگوں کی ترجما نی کررہی ہے لیکن چند عناصر حکو مت اور حکو متی اداروں کو بد نا م کر نے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ شکست خوردہ عناصر اپنے سا بقہ دور کو بھو ل رہے ہیں جس میں چپراسی کی نو کر ی کیلئے درخواست دینے وا لے مڈل پا س کو ٹیچر کا آرڈر تھما دیا تھا ۔ہماری کا رکر دگی سے عوام مطمئن ہیں ہم عوام کو جوا بدہ ہے ، ہمارے دور حکو مت میں بلتستان یو نیورسٹی منظور کروائی ، گلگت بلتستان سکردوروڑ کاٹینڈ ر کروایا ، گلگت بلتستان میں امن قائم کردی اور سی پیک جیسا میگا منصوبہ شروع کر وا رہے ہیں جس سے نہ صر ف گلگت بلتستان بلکہ پورے پا کستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ تنقید برا ئے تعمیر ہو نی چا ہیے لیکن تنقید برا ئے تنقید مفاد عامہ کیلئے نقصان دہ ہے ۔ایک دوسر ے کو برداشت کر نے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو مل کر اس خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کا م کر نا چا ہیے ۔محکمہ تعلیم میں بہتر ی کیلئے دن رات کا م کرر ہا ہوں کیو نکہ اس محکمے سے ہماری نئی نسل کی مستقبل وا بستہ ہے ۔ اعلیٰ تعلیم یا فتہ اور دیا نتداروں لو گوں اس محکمے کیلئے اشد ضرور ت ہے ۔کر پشن کیخلا ف جہا د کیلئے لو گوں کی سوچ میں تبدیلی لا نا بہت ضروری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button