گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکڑ فہد ممتاز کے ا عزاز میں الو دا عی پا ر ٹی

شگر(عابد شگری) شگر کے عوام انتہائی ملنسار اور تعاؤن کے حامل ہے۔یہاں کے عوام نے بہت محبت اور خلوص دی۔شگر کی عوام کی جانب سے دی گئی محبت نہیں بلاسکتا۔ شگر کو میں اپنا گھر تصور کرنے لگاتھا تاہم تبادلہ سرکاری ملازمت کا ایک حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکڑ فہد ممتاز نے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ڈپٹی کمشنر شگر فہد ممتاز کی شگر سے ضلع گانچھے تبادلے پر شگر انتظامیہ کی جانب سے ان کو الوداعی پارٹی دی گئی جس کمشنر بلتستان عاصم ایوب ،ڈی آئی جی اشفاق احمد سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ایس پی شگر سید الیاس،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آر ڈی ثناء اللہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادر،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،اے جی پی آر کے ہیڈ اور ان کے آفس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈپٹی کمشنر شگرکی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ انہوں نے نوزائید ضلع کی ترقی اور پوری طرح ضلعی سیٹ اپ لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی۔ یہ انکی ہی مرہون منت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ ضلع شگر دیگر نوزائید اضلاع کے مقابل کافی حد تک بہتر ہوا ہے۔انہوں نے عوامی کی خدمات کو شعار بنایا تھا۔امید ہے کہ وہ جہاں بھی تعینات ہونگے اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button