جرائمگلگت بلتستان

ہنزہ: نیٹکو آفس علی آباد میں تحینات سیکورٹی گارڈ نے پهندہ ڈال کر خود کشی کر لی

ہنزہ (بیورو رپورٹ) نیٹکو سٹیشن علی آباد ہنزہ کے سیکورٹی گارڈ شیراز خان ولد حاجی جان ساکن کریم آباد نے خود کو اپنی ہی کمرے میں پهندہ ڈال کر خود کشی کر لی.گزشتہ روز تقریبا 12 بجے کے قریب ہنزہ کریم آباد سے تعلق رکهنے والا نیٹکو سٹیشن ہنزہ کے سیکورٹی گارڈنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی گهر میں ہی پهندہ ڈال کر خود کشی کر لی. بعد ازاں گهر والے اور علاقے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال علی آباد لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل رپورٹ اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے پولیس نے نعش کو ورثا کے حوالہ کر دیا. مرحوم کو اپنی آبائی گاوں کریم آباد میں اج سپرد خاک کر دیا جائے گا. مرحوم شیراز کی عمر تقریبا 37 برس تهی اور پچهلے 7 سالوں سے نیٹکو میں بحثیت سکورٹی گارڈ اپنی خدمات سرانجام دے رہے تهے. مرحوم نے سگواروں میں بیوہ سمیت دو بیٹی اور ایک بیٹا چهوڑ دئیے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button