گلگت بلتستان

مجاہد فورس کا کیپٹن شفیع خان لاٹری والی اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق

چلاس(پ،ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کیپٹن شفیع خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شفیع خان بے جا بیانات کی بجائے اپنی گریبان میں جھانکیں ۔لاٹری کا ممبر اپنے اوقات بھول چکا ہے، عوامی تائید سے خالی مجاہد فورس کا کیپٹن الزامات کی بجائے ثبوت پیش کریں۔ گلگت بلتستان میں نیٹکو اور محکمہ لوکل گورنمنٹ وہ دو ادارے ہیں جو کم وقت میں فعال اور مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ موصوف کے پاس اگر کسی قسم کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ اسمبلی میں پیش کریں۔ اسمبلی میں تو لاٹری کی اپوزیشن چپ کا روزہ رکھتی ہے، باہر آکرمحض ذاتی شہرت کیلئے تنقید برائے تنقید سے کسی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ حلقہ نمبر۳ گلگت کے عوام کا اجتماعی اعتماد ڈاکٹر اقبال پر ہے ،مجاہد فورس کا کیپٹن کے حلقہ نمبر ۳میں عوام کے درمیان کوئی اوقات نہیں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مجاہد فورس کا کیپٹن شفیع خان لاٹری والی اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہر ادارہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ویژن کے مطابق بہترین کام کررہے ہیں ،ہر ادارہ اصلاحات کے عمل سے گزررہا ہے اور جی بی کی تاریخ میں پہلی بار میرٹ اور شفافیت نظر آرہی ہے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلیک میلنگ کی سیاست تو لاٹری کی اپوزیشن کررہی ہے مجاہد فورس کے کیپٹن نے سرکار کی ایک کار کے حصول کیلئے کتنی منتیں اور فریادیں صوبائی حکومت کو کی ہیں ،اُس کو بھی لاٹری کے ممبر اب بھول چکے ہیں۔ صوبائی حکومت اپنے عمل،کام اور کردارسے یہ ثابت کرے گی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کون سنجیدہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ میں خود حکومتی آدمی ہوں ،بلیک میل کرنے کی کیا ضرورت ہے،بلیک میلنگ پر تو اپوزیشن اُتر آئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button