سیاست

شہید جمہوریت بینظیر بھٹو خواتین کے لئے وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی تھی، سعدیہ دانش

گلگت (خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے حق اور جمہوریت کے لئے اپنی جان نچھاور کردی ہے ،شہید بی بی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے ایک مثال ہے اور بالخصوص پاکستان کی اور بالعموم پوری دنیا کی خواتین کے لئے وہ ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی تھی اور رہتی دنیا تک ان کی قربانیوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ قائد عوام کے شہید بیٹی کو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے منگل کے روز شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے پالیمنٹ میں چیئر مین بلاول بھٹو دونوں کے جانے کا اعلان خوش آئند ہے کیوں کہ آصف علی زرداری ایک منجے ہوئے اور تجربہ کار سیاست دان ہیں ان کی جمہوریت کے تسلسل کے لئے قربانیاں کسی سے ڈکی چھپی نہیں ہے اور انہوں نے بینظیر بھٹو کے شہید ہونے کے بعد پارٹی اورپاکستان کو ٹوٹنے سے بچایا تھا۔ زرداری نے جمہوریت کی تسلسل اور آمریت کے خلا ف کئ سال جیلیں کاٹی ہیں اور کبھی بھی آمروں کے سامنے نہیں جھکیں ، ان کی اور بلاول کی پالیمنٹ میں جانے سے جمہوریت اور بھی مضبوط ہوجائے گی۔ سعدیہ دانش نے کہا گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی دی ہوئی نظام کے تحت ن لیگ والے مزے لے رہے ہیں جو کل تک اس سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج تھے، گلگت بلتستان کے عوام کو قائدعوام شہید ذولفقارعلی بھٹو ،شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بہت کچھ دیا اور آج گلگت بلتستان کو دنیا میں متعارف کروانے والے بھی پیپلزپارٹی ہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button