چترال

چترال، شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی نہایت عقیدت سے منائی گئی، پی پی پی میں شمولیت کااعلان

چترال (رپورٹر )چترال میں پی پی پی کی سابق چیر پرسن اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی ایک مقامی ہوٹل میں منائی گئی جس سے چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور سابق ضلعی صدر سلیم خان اور دوسرے رہنماؤں نے چترال میں پی پی پی کی خدمات اور غریب عوام کو قوت گویائی دینے پر بھٹو خاندان کی خدمات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ چترال کے اس پسماندہ ضلعے میں پہلا پن بجلی گھر ، ڈگری کالج، ائرپورٹ ، ہسپتال سمیت دوسرے سہولیات کی فراہمی اسی پارٹی کے مختلف ادوار حکومت میں ممکن ہوئی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو، نصر ت بھٹو نے چترال کا جس تواتر سے دورہ کیا ، ان کا چترال سے والہانہ محبت اور لگاؤ کا ثبوت ہے اور چترال کے عوام بھی اس خاندان کے دلدادہ ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر پی پی پی کے منتخب ممبران براجمان ہیں۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنما عالمزیب ایڈوکیٹ، میردولہ جان، شریف حسین ، سید برہان شاہ ، شفقت حسین، شیر جوان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی سے کئی کارکنان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا جن میں نعیم جان، احکام الدین، توکل خان، نادر ولی شاہ، ظفر احمد، نوید احمد، جاوید احمد، فیضان اللہ، امتیاز احمد، اشتیاق احمد ، بہادر خان، عزیز الرحمن اور دوسرے شامل تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button