عوامی مسائل

ہنزہ میں تاریخ کے بد ترین لوڈشیڈنگ، معمولات زندگی شدید متاثر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ میں تاریخ کے بد ترین لوڈشیڈنگ ، معمولات زندگی متاثر، محکمہ برقیات کا گنش میں نصب 530کلو واٹ تھر مل جرنیٹر خراب ہوئے کئی مہینے گزر گئے، تاحال مرمت نہیں ہو سکا، حکومتی دعوے غلط ثابت ۔ گر میوں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کو سردیوں میں بھی بجلی نصیب نہیں ۔ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ مسگر پاور ہاوس کو موسم گرما میں چلانے کا اعلان کیا لیکن یہ اعلان وفا نہیں ہوسکا ۔ رواں سال کے آخر تک کوئی بھی پرو جیکٹ مکمل ہوکر سسٹم میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ بُری طرح متاثر ہے ۔

پیپلز پارٹی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ ن کی حکومت ہنز ہ کے عوام کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے جاری مسگر پاؤر ہاوس پر کام مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے جبکہ مسگر پاؤر ہاوس کے ساتھ ٹینڈر ہونے والا مناپن پاورہاوس کو مکمل ہوئے کئی سال ہوچکے۔ نگر کے عوام بجلی کی سہولت سے فیضاب ہورہے ہیں ۔ ہنزہ میں عوام کی داد رسی کے لئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ انتخابات میں سبز باغ دکھاکر ووٹ بٹورنے والوں کو عوام الناس کی کوئی فکر نہیں ہے، فکر ہے تو اپنے مراعات کی ۔ مسگر پاؤر ہاوس کو اگست میں چلانے کا اعلان کرنے والے بتائیں رواں سال ختم ہونے کو ہے پاور ہاوس کیوں نہیں چلا؟ضلع ہنزہ میں سردیوں کی آمد کیساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

۔بجلی کی عدم دستیابی سے تاجر ،طلباء و طالبات سمیت صحافی بھی پر یشان ہیں۔ بجلی کے ستائے عوام ہنزہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ کیونکہ ہنزہ کے عوام نے آپ کے پارٹی مسلم لیگ ن کو جنر ل الیکشن اور ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے سیٹ جیتواکر تحفے میں دیا ہیں ۔ اُمید ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان شاٹ ٹرم میں بجلی مہیا کرنے کی کوئی سبیل نکالینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button